ورڈ پریس بلاگ لکھنے کے لیے مقبول ترین مفت اور آزاد-مصدر سافٹ ویئر ہے۔ اسے WordPress.org سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ورڈ پریس پی ایچ پی پروگرامنگ لینگویج اور مائی سیکوئل ڈیٹابیس کی مدد سے کام کرتا ہے۔ اس کے ذریعے متعدد اقسام کی ویب سائٹس بشمول بلاگز اور ای-کامرس اسٹور بنائے جا سکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ورڈ پریس پر مبنی 6 کروڑ ویب سائٹس اس وقت آن لائن ہیں۔[1]

ورڈ پریس 27 مئی 2003ء کو پیش کیا گیا۔ میٹ مولنویگ اور مائیک لٹل اس کے بانیان ہیں۔ اسے GPLv2 (یا جدید) لائسنس کے تحت پیش کیا جا رہا ہے۔

wp-admin ترمیم

عموما بلاگ کا ایڈریس http://blogname.urdutech.com/wp-admin ہوتا ہے اس کے بعد اپنا یوزر نیم جو عموما "admin" ہوتا ہے اور پاسورڈ "******" دیں کر لاگ ان ہوں گے تو پھر آپ کے سامنے بلاگ کا ایڈمن پینل ہو گا جس میں آپ کے سامنے

Dashboard، Write، Manage، Comments، Blogroll، Presentation، Plugins، Users، Options ہوں گے ان کا مختصرا جائزہ لیتے ہیں۔

Dashboard ترمیم

اس میں کافی کچھ ہوتا ہے مگر اس کا تمام کام آگے باقی مینوز میں سے کریں گے

Write ترمیم

رائٹ میں اپنی تحریریں(موضوعات یا صفات) لکھ اور شائع کر سکتے ہیں۔'

Manage ترمیم

مینج میں تمام پوسٹ کا ریکارڈ ہوتا ہے ان کی تاریخ بدل سکتے ہیں،موضوع بدل سکتے ہیں، ترمیم کر سکتے ہیں یا پھر سرے سے تحریروں کو ختم کر سکتے ہیں۔

Comments ترمیم

کمنٹس سے تبصروں کو ترمیم، شائع، تبصرہ کرنے والے کی انفارمیشن اور تبصروں کو ریموو کر سکتے ہیں Blogrollبلاگ رول میں ویب سائٹس کے لنکس، بلاگز کے لنکس اور فورمز کے لنکس جو سائیڈ بار میں نظر آتے ہیں وہ دے سکتے ہیں اور ختم بھی کر سکتے ہیں

Themes ترمیم

(پریزنٹیشن) تھیم میں آپ تھیم تبدیل کر سکتے ہیں۔ جو تھیم موجود ہوں گی ان سب کی تصویریں سامنے ہوں گی جو بھی لگانا ہو اس پر صرف کلک کر دینی ہے ۔

Widgets ترمیم

میں سائیڈ بار کی سیٹنگ ہے اس میں اپنی مرضی سے سائیڈ بار بنائی جا سکتی ہیں

Theme Editor ترمیم

تھیم ایڈیٹر سے تھیم میں لائیو تبدیلی ممکن ہے۔ مگر اس کا استعمال کرنے سے پہلے آپ کو اس کا بیک‌آپ بنا لیں تو بہتر ہے تاکہ غلطی کی صورت میں اصل کوڈنگ واپس کاپی کرکے تھیم کو بگڑنے سے بچا لیں

Plugins ترمیم

پلگ ان انسٹال کرنے کے لیے (مثلا سمالیز کا پلگ ان، حالیہ آراء کا پلگ ان ) وغیرہ وغیرہ پلگ ان وہ چیز ہوتی ہے جو ہمارا بلاک اگر کسی چیز کو سپورٹ نہیں کرتا تو اس کو سپورٹ کرانے کے لیے جو ایڈ کیا جائے گا وہ پلگ ان ہو گا

Users ترمیم

یوزر رجسٹر کرنا، نام کی تبدیلی، پروفائل کی تیاری اور پاسورڈ یا پھر ای میل وغیرہ بدلنے کے لیے

Options ترمیم

اس میں بلاگ کا نام بلاگ کی دوسری لائن کی انٹری وغیرہ دینے کے لیے (نام کی دوسری لائن کسی کسی تھیم میں نظر آتی ہے )

مزید ترمیم

معاونت:مدونات میں ویکیپیڈیا ربط

حوالہ جات ترمیم

  1. جے جے کاؤلو (5 ستمبر 2012ء)۔ "With 60 Million Websites, WordPress Rules The Web. So Where's The Money?" (بزبان انگریزی)۔ فوربز